اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کارکن اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صنم جاوید کو بلوچستان پولیس کے حوالے کر دیا۔
ذرائع کے مطابق کچھ دیر میں صنم جاوید کو جی الیون کچہری میں جج کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ بلوچستان پولیس کچہری سے صنم جاوید کا راہداری ریمانڈ لے گی۔
راہداری ریمانڈ کے بعد صنم جاوید کو بلوچستان منتقل کیا جائے گا۔ صنم جاوید کی گرفتاری کے لئے اسلام آباد پولیس نے بلوچستان پولیس کی معاونت کی تھی۔
واضح رہے کہ صنم جاوید کی مسلسل عدالتوں سے رہائی کے بعد گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ایف آئی اے کے کیس میں صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم رہائی کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا