کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے، اس دوران انڈیکس 2 نفسیاتی سطحیں عبور کرگیا۔
پیر کے روز پی ایس ایکس میں 1007 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس 80 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور کرکے 80952 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں کے ایس ای 100 انڈیکس 1416 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 80 ہزار اور 81 ہزار کی دونوں نفسیاتی سطحیں عبور کرکے 81360 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن بازارِ حصص میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ اس کے برعکس گزشتہ ہفتے کا اختتام مارکیٹ میں بڑی مندی کے ساتھ ہوا تھا اور جمعہ کے روز اتار چڑھاؤ کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 79 ہزار 944.10 پوائنٹس پر بند ہوا تھا.