جاپان: ٹیوب میں بیٹھے بیٹھے خاتون سمندر میں 80 کلومیٹر دور بھٹک گئیں

شیزوکا: جاپان کے سمندر میں تیراکی کرنے والی ایک خاتون، جو ساحل سے 80 کلومیٹر دور بھٹک گئی تھیں، کو 36 گھنٹے بعد آخر کار بچا لیا گیا۔

شہر شیزوکا کے ساحل سے 20 سال کی چینی شہری خاتون کے سمندر میں دور نکل جانے پر مقامی کوسٹ گارڈز نے فائینڈ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

جاپان کوسٹ گارڈ کے ایک مقامی اہلکار نے بتایا کہ شام 7 بج کر 55 منٹ کے قریب کا وقت تھا جب ہمیں خاتون کے ایک دوست کی جانب سے اطلاع ملی کہ وہ لاپتہ ہیں۔

خاتون، جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، نے امدادی کارکنوں کو بتایا کہ وہ سمندر میں بہہ گئی تھیں اور ساحل پر واپس نہیں آسکیں کیونکہ وہ ٹیوب میں بیٹھی ہوئی تھیں۔

اہلکار نے بتایا کہ آخر کار چینی خاتون کو صبح 7:48 بجے ایک کارگو جہاز کے ذریعے بوسو جزیرہ کے جنوبی سرے پر تیرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اسی دوران ایک چھوٹے قریبی ٹینکر کے عملے کے دو ارکان نے جو ریڈیو کے ذریعے رابطے میں تھے، خاتون کو دیکھ کر انہیں بچانے کے لیے سمندر میں کود گئے۔

ریسکیو کے بعد خاتون کو اسپتال لے جایا گیا تاہم انہیں داخل کرنے کی ضرورت نہیں پڑی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں