راولپنڈی: اپنی 2 کمسن بھانجیوں کو قتل کرنے اوربھابھی کا گلا کاٹنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس نے راولپنڈی کے علاقے ٹینچ بھاٹہ میں اپنی بھابھی کی شہ رگ کاٹنے اور بھانجیوں کو قتل کرنے کے ملزم عثمان کے خلاف مقتول بچیوں کے ماموں کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمے میں ملزم عثمان کے ساتھ اس کے بھائی عرفان ، حریہ، عدنان ، ذیشان اور ارسلان وغیرہ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق ملزم کے بھائی اور بھابھی متاثرہ خاتون عائشہ کو طلاق دلوا کر گھر خالی کروانا چاہتے تھے لیکن عائشہ گھر خالی نہیں کررہی تھی۔ ملزم نے اپنے بھائی اور بھابھیوں کی ایما پر بھانجیوں کو قتل کیا اور بھابھی کی شہ رگ کاٹی۔
پولیس نے ملزم عثمان کو گزشتہ روز زخمی حالت میں گرفتار کرلیا تھا