ساؤتھ کیرولائنا: جنوبی کیرولائنا میں شارک کا دانت ڈھونڈنے والے ایک لڑکے کو ایک سال قبل پانی میں گر جانے والی شادی کی انگوٹھی مل گئی۔
نو سالہ ریورس پارڈی اپنے والد ایڈ کے ہمراہ اسٹونو دریا میں شارک کا دانت ڈھونڈ رہے تھے جب ان کو وولف آئی لینڈ میں مٹی میں دبی انگوٹھی ملی۔
باپ اور بیٹا انگوٹھی گھر لے گئے اور اس کو صاف کیا۔ انگوٹھی کا معائنہ کرانے کے بعد جب انہیں اس کی قیمت کا علم ہوا تو انہوں نے اس کے مالک کو ڈھونڈنے کا فیصلہ کیا۔
لڑکے کی والدہ کیری پارڈی نے انگوٹھی کی معلومات سوشل میڈیا پر گمشدہ انگوٹھیاں ان کے مالکان کو لوٹانے کے لیے مختص پیج پر پوسٹ کی۔ جس پر ایک شخص نے جواب دیا کہ ان کے دوست کی اس جگہ پر تقریباً ایک سال قبل انگوٹھی گم ہوئی تھی.