فواد خان نے پاکستانی ڈراموں کی کامیابی کے راز سے پردہ اٹھادیا

لاہور: پاکستانی سپر اسٹار اداکار فواد خان نے پاکستانی ڈراموں کی کامیابی کے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکار سے سوال کیا گیا کہ پاکستانی ڈرامے بھارتی ڈراموں سے زیادہ مقبول کیوں ہوتے ہیں اور اس کی وجہ کیا ہے۔

فواد خان کا کہنا تھا کہ جس طرح فلموں پر انڈیا کی حکمرانی ہے اس طرح ڈرامے بنانے میں پاکستانی فنکار ماہر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈرامہ ہمیشہ کہانی پیش کرنے کا میڈیم رہا ہے اور پاکستانی یہ سیکھ گئے ہیں کہ کہانی کو کس طرح بہترین انداز میں پیش کیا جاسکتا ہے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈراموں کو بہت زیادہ وقت دیا جاتا ہے اسی لئے وہ کامیاب رہتے ہیں جبکہ انڈیا میں فلموں کو زیادہ اہمیت ملتی ہے اس لئے ان کی فلمیں آگے رہتی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں