امریکی ارب پتی نے اربوں روپے کے بدلے ڈائناسور کا ڈھانچہ خریدلیا

شکاگو: ایک ارب پتی نے 44.6 ملین ڈالر میں “Apex” کے نام سے سٹیگوسورس ڈائناسور کے مکمل کنکال کو خرید لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق Citadel LLC کے بانی اور سی ای او کین گریفن نے سٹیگوسورس کے کنکال کو اس کے تخمینے جو کہ 6 سے 6 ملین ڈالرز تھا، سے تقریباً دس گنا زیادہ ادائیگی کرکے خرید لیا ہے۔

نیلام گھر نے پہلی بار 10 جولائی کو 150 ملین سال پرانی باقیات کو مارکیٹ میں آنے والا بہترین سٹیگوسورس کنکال کے طور پر بیان کیا تھا۔ اسے کولوراڈو میں ایک ماہر حیاتیات کے ذریعہ 2022 میں دریافت کیا گیا تھا۔ کنکال میں کل 319 فوسل ہڈیوں کے نمونوں میں سے 254 نمونے شامل ہیں۔
ناک سے دم تک ڈائناسور کی لمبائی 11 فٹ اور 27 فٹ ہے۔ یہ جانور اپنی نسل کے لحاظ سے بڑا تھا جبکہ یہ دیگر ڈائناسورز کے مقابلے میں زیادہ عرصے تک بھی زندہ رہا.

اپنا تبصرہ بھیجیں