کراچی: گلشن اقبال کے علاقے میں رینجرز کی وردی میں ڈکیتی کرنے والا ملزم رینجرز ہی کا اہل کار نکلا، ملزم زاہد کو گرفتار کرکے رقم اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم زاہد ایک ماہ کی چھٹی پر تھا۔ پکوان سینٹر کے مالک عادل جان سے تفتیش کی گئی تو اس نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ ڈکیتی کرنے والے رینجرز کے اہلکار کو جانتا ہے اس سے رقم کا تنازع چل رہا تھا، جس پر اس نے رقم چھیننے کے بعد اسے اپنے ساتھ سرجانی ٹاؤن لے جاکر چھوڑ دیا تھا۔
رینجرز نے مدعی کی نشاندہی پر ملزم رینجرز اہلکار کے گھر پر چھاپا مارکر اسے گرفتار کرکے 18 لاکھ روپے نقد اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ ملزم اہلکار کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی بھی کی جائے گی جب کہ مدعی کے خلاف بھی کارروائی ہوگی کیوں کہ اس نے پولیس کے ساتھ غلط بیانی سے کام لیا اور حقائق نہیں بتائے.
Load/Hide Comments