پیرس اولمپک؛ کھیلوں کے مقابلے افتتاح سے قبل بدھ کو شروع ہوجائیں گے

کراچی: پیرس اولمپک گیمز 2024ء کا باقاعدہ آغاز جمعہ سے ہوگا لیکن کھیلوں کے مقابلے دو روز قبل بدھ سے ہی شروع ہوجائیں گے۔

شیڈول کے مطابق 33 ویں اولمپک گیمز کا آغاز مردوں کے فٹبال ٹورنامنٹ سے ہوگا، بدھ کو دوپہر بیک وقت دو میچز کھیلے جائیں گے، گروپ بی میں ارجنٹائن کا مقابلہ ماریشس سے ہوگا جبکہ پہلی بار اولمپک میں شرکت کرنے والے ملک ازبکستان کی ٹیم گروپ سی میں اسپین کے خلاف میدان میں اترے گی۔

گروپ بی میں عراق کا یوکرائن، گروپ اے میں فرانس کا امریکا جبکہ گروپ ڈی میں مالی کا اسرائیل سے میچ ہوگا۔ بدھ ہی کے دن رگبی مقابلوں کا بھی آغاز ہوجائے گا جبکہ جمعرات کو ہینڈ بال آرچری، رگبی اور فٹبال کے میچز کھیلے جائیں گے۔
جمعہ کو پیرس افتتاحی تقریب کے انعقاد کے بعد اگلے دن دیگر کھیلوں کا آغاز ہو جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں