223

اڈیالہ جیل کے دروازے کو ٹکر مارنے والے کار سوار پر مقدمہ درج

راولپنڈی: راولپنڈی کی حساس اڈیالہ جیل میں گھسنے کی کوشش کرنے والے کارسوار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اڈیالہ جیل میں گھسنے کی کوشش کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ تھانہ صدر بیرونی میں اڈیالہ چوکی کے انچارج آفتاب احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق ملزم نے سیکورٹی اہلکاروں کو جان سے مارنے کی نیت سے گاڑی سے کچلنے کی کوشش کی۔ گاڑی کی ٹکر سے کانسٹیبل فہد گر گیا اور بمشکل جان بچائی۔
گاڑی کی ٹکر لگنے سے جیل گیٹ کا قبضہ ٹوٹ گیا،کنڈا کھلنے پر ملزم نے جیل کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ پولیس ، ایلیٹ فورس اور جیل سیکورٹی نے گھیرا ڈال کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم مبشرحسین کا تعلق سمندری سے ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں