راولپنڈی: گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 9 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو فوری گرفتار کر لیا۔
متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم جاوید اختر کو گرفتار کیا گیا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم جاوید اختر نے میرے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچے کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے جس کی رپورٹ آنے مزید کارروئی ہوگی۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ خواتین اور بچوں پر تشدد، زیادتی اور ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہیں، ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔