220

سی ٹی ڈی اور پولیس کا مردان میں آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

پشاور: سی ٹی ڈی اور پولیس کے مردان میں مشترکہ آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مردان کے علاقے کاٹلنگ میں اہم آپریشن کیا گیا۔ پولیس کے ساتھ کیے گئے مشترکہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا کمانڈر باسط مارا گیا جب کہ کارروائی میں مزید 3 دہشت گرد بھی ہلاک ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشوں کو کاٹلنگ ٹائپ ڈی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مردان کے تھانہ چورہ کی حدود میں کیے گئے آپریشن کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں