285

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں اختلافات کے خاتمے کے لئے قائدین سرگرم

پشاور: پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں جاری اختلافات کے خاتمے کے لئے مرکزی قائدین سرگرم ہوگئے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور سابق صوبائی وزیر شکیل خان کے مابین مصالحت کے لئے کوششیں شروع کردی گئیں۔

مصالحتی کمیٹی نے شکیل خان کو لہجہ نرم رکھنے کی ہدایت کردی۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی قائدین بیرسٹر گوہر، عمر ایوب ، شبلی فراز اور عاطف خان نے علی امین اور شکیل خان سے ملاقاتیں کیں جس میں مصالحت کا فیصلہ کیا گیا۔

قائدین نے پارٹی کے دیگر امور کا بھی جائزہ لیا اور اس حوالے سے کل بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی آگاہ کیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں