292

لاہور میں ڈمپر ڈرائیور نے ٹول ٹیکس سیکیورٹی اہلکار کو کچل دیا، ویڈیو سامنے آگئی

لاہور: رنگ روڈ پر خطرناک حادثہ پیش آگیا۔ ڈمپر ڈرائیور نے ٹول ٹیکس سیکیورٹی اہلکار کو کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ سیکیورٹی اہلکار عبدالخالق بٹ نے ٹول ٹیکس کےلیے ڈمپر کو روکنے کی کوشش کی مگر ڈمپر ڈرائیور نے رکنے کی بجائے اسے کچل دیا۔

پولیس نے تھانہ بادامی باغ میں مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ واقعے کا مقدمہ زخمی کے بیٹے عاشق بٹ کے بیان پر درج کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور بغیر لائسنس ڈمپر چلا رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں