194

پی ٹی آئی ایم این ایز نے جسمانی ریمانڈ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

پی ٹی آئی کے گرفتار ایم این ایز نے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کا آرڈر اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

شیخ وقاص اکرم، شعیب شاہین، زین قریشی اور شیرافضل نے وکلاء کے ذریعے نظرثانی درخواستیں دائر کردیں جن میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جلد بازی میں جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ایف آئی آر میں کردار کا جائزہ لیے بغیر فیصلہ سنایا، ٹرائل عدالت کے فیصلے میں جسمانی ریمانڈ منظوری کی وجوہات تحریر نہیں کی گئیں، انسدادِ دہشت گردی کا فیصلہ اصول قانون، سچ و انصاف کے منافی ہے، نظرثانی درخواست منظور کرتے ہوئے انسدادِ دہشت گردی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں