228

والدہ پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار

راولپنڈی میں اپنی والدہ پر تشدد کرنے والے ناخلف بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق خاتون کی درخواست پر تھانہ ائیرپورٹ میں ان کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بزرگ خاتون نے درخواست میں کہا کہ ان کا بیٹا ان پر تشدد کرتا اور دھمکیاں دیتا ہے۔

ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ والدین سے ناروا سلوک ناقابل تصوراور افسوس ناک ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں