پشاور: خیبر پختونخوا میں نگراں دورِ حکومت میں بھرتی کیے گئے 6 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں سرکاری محکموں سے بھرتیوں کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے، جس کے مطابق سب سے زیادہ بھرتیاں صحت، تعلیم، آئی ٹی اور آبپاشی میں کی گئیں ۔ صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے سرکاری محکموں سے بھرتیوں کا ڈیٹا ملنے کی تصدیق کردی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نگراں دور میں ضرورت سے زیادہ اور غیر قانونی بھرتیاں کی گئیں۔ صوبائی اسمبلی اور کابینہ میں یہ معاملہ زیر بحث لایا جاچکا ہے۔ تمام محکموں سے تفصیل آنے کے بعد سمری منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ کو بھجوائی جائے گی.