ممتاز اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک 10 روزہ دورے پرکل کراچی پہنچیں گے

ممتاز اسکالر ڈاکٹر ذاکرنائیک 10 روزہ دورے پرکل صبح کراچی پہنچیں گے۔
پولیس حکام کے مطابق کراچی میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کےلیے انتہائی سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں جس کے تحت ان کی سکیورٹی ایس ایس یو کےحوالےکردی گئی ہے۔

2 اکتوبر کی دوپہرکراچی ائیرپورٹ پرگورنر، وزیراعلیٰ اور میئر کراچی ڈاکٹر ذاکر نائیک کا استقبال کریں گے، ان کی مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب الرحمان سے ملاقاتیں طے ہیں۔

اس کے علاوہ جامعۃ الرشیدکے سربراہ مفتی عبدالرحیم اور دیگر شخصیات بھی ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ملاقاتیں کریں گے جب کہ ان کی سندھ کے سینئر بیوروکریٹس اور دیگر کی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

4 اکتوبر کو ڈاکٹر ذاکر نائیک اہم سرکاری ادارے کا دورہ کریں گے اور 5 اکتوبر کو مزار قائد پر تقریب سے خطاب کریں گے، ڈاکٹر ذاکر کی 7 سے 10 اکتوبر تک نجی ملاقاتیں طے ہیں اور 11 اکتوبر کی صبح وہ کراچی سے لاہور روانہ ہوجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں