اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کروانے پر 26 سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی اسمبلی کے 11 سابق ارکان، سندھ اسمبلی کے 7 اور بلوچستان اسمبلی کے 8 ارکان کو نااہل قرار دیا گیا۔ یہ اراکین قومی اسمبلی سال 2022-23 کے گوشوارے جمع کروانے تک کسی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نا اہل ہونے والے اراکین میں خرم دستگیر،محسن رانجھا،محمد علی،کمال الدین، ارسلان تاج،سید عمران علی شاہ،یار محمد رند اور دیگرشامل ہیں۔ گوشوارے جمع کروانے کے بعد سابق ارکان الیکشن لڑ سکیں گے۔