واشنگٹن: نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر کسی کو ضرورت سے زیادہ پسینہ آتا ہے تو اس کی جلد کے بھی حساس ہونے کا امکان ہے۔
جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے ایڈم فریڈمین اور ورجینیا ٹیک کے لنکنگ ژانگ کی سربراہی میں ایک ٹیم نے 600 سے زیادہ لوگوں کے سروے کے اعداد و شمار کی جانچ کرنے کے لیے مشین لرننگ ماڈلز کا استعمال کیا۔ یہ وہ لوگ تھے جنہیں بہت زیادہ پسینہ آتا تھا۔
تحقیق میں پایا گیا کہ یہ لوگ جن میں زیادہ پسینے بہنے کا مشاہدہ کیا گیا تھا، انک جِلد دوسروں کے مقابلے میں زیادہ حساس تھی۔
واضح رہے کہ ضرورت سے زیادہ پسینہ آنے کی حالت کو پرائمری ہائپر ہائیڈروسیس کہا جاتا ہے۔
پرائمری ہائپر ہائیڈروسیس والے لوگ جسم کو ٹھنڈا کرنے کے لیے ضرورت سے چار گنا زیادہ پسینہ بہاتے ہیں، یہاں تک کہ جب وہ زیادہ درجہ حرارت یا ورزش کا شکار نہ بھی ہوں۔
یہ حالت مخصوص علاقوں جیسے ہاتھ، پاؤں، چہرہ اور بغلوں کو متاثر کرتی ہے۔