بٹگرام جیل میں قید 20 سالہ لڑکی سے جیل سپرنٹنڈنٹ کی زیادتی

بٹگرام کی سب جیل میں زیرحراست 20 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری اسپتال نے لڑکی سے زیادتی کی تصدیق کردی ہے جب کہ لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے آفس میں بلاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب جیل سپرنٹنڈنٹ کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے مقامی عدالت سےضمانت قبل ازگرفتاری کروالی ہے تاہم جیل سپرنٹنڈنٹ کےخلاف محکمانہ انکوائری کی جارہی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں