بٹگرام ;وزیر اعلی کے پی کا جیل میں زیر حراست لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا نو ٹس

از دفتر پریس سیکرٹری برائے وزیر اعلی خیبر پختونخوا
بٹگرام ;وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے جیل میں زیر حراست لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا نو ٹس لے لیا ۔
وزیر اعلیٰ کے پی نے متعلقہ حکام کو واقعے کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔وزیر اعلی کی ہدایت پر سپرنٹنڈنٹ سب جیل بٹگرام شہریار کو عہدے سے ہٹا کر معطل کردیا اور معاملے کی صاف شفاف انکوائری کے لئے کمیٹی
تشکیل دیدی گئی۔
دو رکنی انکوائری کمیٹی ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات ہزارہ ڈویژن اور سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل مانسہرہ پر مشتمل ہے۔محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے اس سلسلے میں اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق کمیٹی دو روز میں معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔وزیر اعلی کے پی کی ہدایت کے مطابق تحقیقات کی روشنی میں زیادتی کے مبینہ واقعے کے مرتکب عناصر کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے گی۔مبینہ واقعے کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور متاثرہ لڑکی کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں