وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری، اہم فیصلوں کی منظوری کا امکان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں اہم فیصلوں کی منظوری کا امکان ہے۔

کابینہ اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ ایس سی او کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

گزشتہ روز، ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا تھا کہ پاکستان ایس سی او اجلاس کی میزبانی کے لیے تیار ہے، وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں