ملتان ٹیسٹ؛ انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 47 رنز سے شکست دیدی

انگلینڈ نے پاکستان کو سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 47 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

پانچواں روز

ملتان ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان نے دوسری اننگز کا آغاز 6 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز کیا، آغا سلمان اور آل راؤنڈر عامر جمال کی مزاحمت جاری ہے، دونوں نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 109 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔

مڈل آرڈر بیٹر آغا سلمان 63 کے انفرادی اسکور پر وکٹ گنوابیٹھے، بعدازاں شاہین شاہ آفریدی 8 نسیم شاہ 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، عامر جمال 55 رنز بناکر نٹ آؤٹ رہے۔

انگلیںڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔

چوتھا روز

چوتھے روز انگلیںڈ نے 492 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا، کھیل کے دوسرے سیشن میں پاکستان کو جو روٹ کی وکٹ ملی جن کا کیچ بابراعظم نے 186 کے انفرادی اسکور پر ڈراپ کیا تھا۔

دونوں انگلش بیٹرز نے پاکستان کیخلاف چوتھی وکٹ کی شرکت میں 454 رنز کی ریکارڈ پارنٹرشپ قائم کی، جوروٹ 262 رنز بناکر آؤٹ ہوئے انکی اننگز میں 14 چوکے شامل تھے، ہیری بروک 317 رنز کی اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 29 چوکے اور 3 چھکے لگائے، جیمی اسمتھ 31 جبکہ گس ایٹکنسن 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کرس ووکس 6 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز پاکستان کیخلاف 7 وکٹوں کے نقصان پر 823 رنز بناکر ڈکلئیر کرتے ہوئے گرین شرٹس پر 267 رنز کی برتری حاصل ہے۔

کھیل کے چوتھے روز پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 2 آغا سلمان اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسری اننگز میں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو عبداللہ شفیق کی صورت میں پاکستان کو صفر پر پہلا دھچکا لگا بعدازاں کپتان شان مسعود 11، بابراعظم 5، صائم ایوب 25، محمد رضوان 10 اور سعود شکیل 29 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

چوتھے دن کے اختتام پر پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنا لیے ہیں اور انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 115 رنز درکار ہیں۔

اس وقت کریز پر سلمان آغا اور عامر جمال 41 اور 27 رنز بالترتیب بنا کر موجود ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے گس ایٹکنسن اور بریڈن کرس نے دو، دو جبکہ کرس ووکس اور چیک لیچ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

تیسرا روز

تیسرے روز انگلیںڈ نے 96 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو محض 17 رنز کے اضافے پر زیک کرولی 78 کے انفرادی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے۔ بعدازاں جو روٹ اور بین ڈکٹ نے 136 رنز کی جارحانہ پارٹنرشپ قائم کی تاہم ڈکٹ 84 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

کھیل کے اختتام تک جو روٹ 176 اور ہیری بروک 141 رنزکے ساتھ کریز پر موجود تھے، دونوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 243 رنز جوڑے جبکہ پہلی اننگز میں پاکستان کا خسارہ ختم کرنے کیلئے انگلینڈ کو 64 رنز درکار ہیں۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسرا روز

انگلینڈ نے دوسرے دن کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 96 رنز بنائے تھے، انگلینڈ کو پہلی اننگز میں پاکستان کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 460 رنز درکار ہیں۔

انگلینڈ کے اولی پوپ صفر پر نسیم شاہ کا شکار بنے، زیک کرالی 64 اور جو روٹ 32 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔

ملتان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 556 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ آل راؤنڈر آغا سلمان 104 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ آج گرنے والی پہلی وکٹ نسیم شاہ کی تھی جو 33 رنز بناکر پویلین لوٹے بعدازاں محمد رضوان صفر، عامر جمال 7، شاہین شاہ آفریدی 26، ابرار حمد 3 اور مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 82 رنز بناکر شعیب بشیر کا شکار بنے۔

انگلیںڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 3 گس اٹکنسن، برائیڈن کارس نے 2، 2 جبکہ شعیب بشیر اور جو روٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلا روز

پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے دن کے اختتام پر 86 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنائے تھے۔ صائم ایوب کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد کپتان شان مسعود اور اوپنر عبداللہ شفیق نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 253 رنز بنائے۔ یہاں عبداللہ شفیق 102 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، انہوں نے ٹیسٹ میں اپنی پانچویں سنچری بنائی۔

عبداللہ شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان شان مسعود بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹہر سکے اور 151 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔ انہوں نے 4 سال بعد کیریئر کی 11 ویں سنچری اسکور کی جس میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

پاکستان کو چوتھا نقصان بابراعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 30 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ پہلے دن کے اختتام پر سعود شکیل 35 اور نسیم شاہ بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود تھے۔

ٹاس

قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ بڑے اسکور کی کوشش کریں گے اور اندازہ ہے کہ بڑی دیر سے جیت نہیں سکے، ہم تین فاسٹ اور دو اسپنرز کے ساتھ کھیلیں گے۔

انگلش اولی پوپ نے کہا کہ پچ میں نمی موجود ہے لہٰذا جلد وکٹیں لینے کی کوشش کریں گے۔ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ہی کرتے۔

واضح رہے کہ ملتان میں اب تک دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف ایک ایک ٹیسٹ جیت چکی ہیں۔ انگلینڈ سے قبل بنگلا دیش نے پاکستان کو اسکی ہی سرزمین پر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔

پاکستان پلیئنگ الیون

صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کپتان شان مسعود، بابر اعظم، نائب کپتان سعود شکیل، وکٹ کیپر محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد۔

انگلینڈ پلیئنگ الیون

زیک کرالے، بین ڈکٹ، کپتان اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، وکٹ کیپر جیمی اسمتھ، کرس ووکس، گس ایٹکنسن، بریڈن کرس (ڈیبیو)، جیک لیچ اور شعیب بشیر۔

اپنا تبصرہ بھیجیں