229

کیویز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم 46 رنز پر آل آؤٹ

نیوزی لینڈ نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر 46 رنز پر آل آؤٹ کردیا۔

بنگلورو کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جو عبرتناک ثابت ہوا۔

بنگلورو اسٹیڈیم میں کیویز بالرز بھارت کیلئے کیلئے ڈراؤنا خواب بن گئے، ہندوستان ٹیم کے 5 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ سب سے رشبھ پنت نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔

صفر پر وکٹ گنوانے والے کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، سرفراز خان، کے ایل راہول، رویندر جڈیجا اور روی چندر ایشون شامل ہیں جبکہ 2 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکے۔

یہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کا تیسرا کم ترین اسکور ہے، اس کے علاوہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا یہ ہوم گراؤنڈ پر کم ترین اسکور ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہینری نے5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں