224

مؤکل خاتون اپنے ہی وکیل کے ہاتھوں مبینہ زیادتی کا شکار

راولپنڈی کچہری میں خلع کیس کے لیے آنے والی خاتون اپنے ہی وکیل کے ہاتھوں مبینہ طور پر زیادتی کا شکار ہوگئی۔

وکیل افتخار کیخلاف تھانہ سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی۔ مدعیہ نے کہا کہ شادی کا جھانسہ دیکر ایڈووکیٹ افتخار حسین نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

مدعیہ نے بتایا کہ ملزم نے پہلی مرتبہ بہانے سے کچہری بلایا اور زبردستی زیادتی کی تھی۔

مقدمے کے مطابق شوہر سے علیحدگی کے کیس میں وکیل سے رابطہ ہوا تھا، وکیل نے کہا عدالتی خلع کے بعد تم سے شادی کر لونگا، لیکن وہ شادی کے نام پر کچہری کے اندر اور مختلف جگہوں پر مبینہ زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، پھر شادی سے انکار کردیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں