کراچی: ملیرجیل سےاغوا اورزیادتی کے مقدمے میں قیدملزم فرارہوگیا۔ملیرجیل میں تعینات 8 پولیس اہلکاروں کے خلاف غفلت اورلاپرواہی برتنے پرمقدمہ درج کرکے7پولیس اہلکاروں کوگرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملیرجیل سے اغوا اورزیادتی کے مقدمے میں قید ملزم محمد جاوید ولد عبدالمجید فرارہوگیا، ملزم دوپہر کے وقت ملیر جیل کے سرکل نمبرایک بیرک نمبر پانچ کے باتھ روم کی کھڑکی کاٹ کر جیل کی دیوار پھلانگ کرفرارہوگیا۔
فرارہونے والے قیدی کو سائٹ سپرہائی وے پولیس نے 2 سال قبل اغوا اورزیادتی کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔
جیل میں تعینات 8 پولیس اہلکاروں اسسٹنٹ سپریڈنٹ عبداللہ خاصخیلی،ڈیوٹی آفیسر ہیڈ کانسٹیبل وحید تنولی،ہیڈ کانسٹیبل خادم حسین،محمد اکرام،کانسٹیبل شہزاد،پولیس کانسٹیل قائم خان ، محکم الدین اور پولیس کانسٹیبل ندیم جتوئی کےخلاف شاہ لطیف ٹاؤن تھانے میں غفلت اورلاپرواہی برتنے کی دفعات کے تحت مقدمہ الزام نمبر24/1350 درج کرکے7پولیس اہلکاروں کوگرفتارکرلیا گیا۔
مقدمہ ڈپٹی سپریڈنٹ ملیرجیل ذوالفقارعلی پیرزادہ کی مدعی میں درج کیا گیا۔ پولیس نے جیل سے فرارقیدی کی تلاش شروع کردی.