اسلام آباد:نئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس یحییٰ آفریدی سے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔
ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، اعلیٰ عدلیہ کے ججز، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سمیت اہم شخصیات شریک ہوئیں۔