ایمرجنگ ٹی20 ایشیاکپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے دفاعی چیمپئن پاکستان شاہینز کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
عمان کے الامارات اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا مگر سوائے عمیر بن یوسف کے کوئی دوسرا بیٹر نہیں چل سکا۔
انہوں نے 68 رنز کی اننگز کھیلی، انکے علاوہ کوئی کھلاڑی پاکستان شاہینز کی ٹیم کو اپنی بلےبازی سے سپورٹ دینے میں ناکام رہا، شاہینز نے مقررہ 20 اوورز میں محض 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔
مزید پڑھیں: پاکستان شاہینز ایمرجنگ ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
سری لنکا اے نے 17ویں اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
وکرما سنگھے نے 52 اورلاہیرو اُودارا نے 43 رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں، اس کامیابی کے ساتھ سری لنکا اے نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان اے نے بھارت اے کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا.