اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کی ہدایت پر وکیل فیصل چوہدری نے پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل میں سہولتوں کی عدم فراہمی کے خلاف اسلام ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بنیادی انسانی سہولتوں سے محروم کرنا جیل مینوئل کی خلاف ورزی ہے، انہیں ایک بہت چھوٹے سیل میں مستقل بند رکھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں ایکسرسائز سائیکل فراہم
انہوں نے عدالت سے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ورزش کی سہولت میسر نہیں اور اپنا کھانا کھانے کی سہولت بھی لے لی گئی ہے۔
فیصل چوہدری نے درخواست کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ٹیلی ویژن اور اخبار کی سہولت بھی مہیا کی جائے جو واپس لے لی گئی ہے، عدالت بانی پی ٹی آئی کے انسانی حقوق کی نگہبان ہے اور فوری طور پر ان کے حقوق بحال کیے جائیں.