250

ماہرہ خان کو ریمپ واک پر شدید تنقید کا سامنا

پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان کو فیشن شو میں ریمپ واک کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

حال ہی میں ماہرہ خان ایک فیشن شو میں پرجوش انداز میں واک کرتی نظر آئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

تاہم مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کا اداکارہ و ماڈل کا یہ انداز بلکل پسند نہیں آیا اور انہوں نے ماہرہ کے اس پرجوش انداز کو ضرورت سے زیادہ پُر اعتماد قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں ناقدین نے ماہرہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے ماہرہ کشتی لڑنے آرہی ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ماہرہ اوور ایکٹنگ کر رہی ہیں جبکہ ایک صارف نے تو اداکارہ کو پاگل ہی قرار دے دیا۔
یاد رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں جب ماہرہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو اس سے قبل بھی اداکارہ کو کئی مرتبہ تنقید کا سامنا کرنا پڑ چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں