اسلام آباد:انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس وین سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 86 ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
ذرا ئع کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی کے دو ایم پی ایز، 34 پولیس اہلکار، 42 ریسکیو اہلکاروں سمیت 86 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔
ملزمان کی جانب سے انصر کیانی، مرتضیٰ طوری اور مرزا عاصم بیگ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید تھے۔