سارہ خان اور آئمہ بیگ کی سوشل میڈیا پر بحث، مومنہ بھی میدان میں آگئیں

گلوکارہ سارہ خان نے آئمہ بیگ کی گائیکی پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

حال ہی میں گلوکارہ سارہ خان ایک کامیڈی شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے ایسے لوگوں کو گلوکاروں کی فہرست سے نکال دیا جن کو آٹو ٹیون کا استعمال کرنا پڑے۔

سارہ نے آئمہ بیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر آٹو ٹیون کا آپشن نکال دیا جائے تو آئمہ بیگ گلوکارہ نہیں کہلائی جائیں گی۔

سارہ رضا خان کا کہنا تھا کہ آئمہ گلوکارہ ہیں ہی نہیں ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسے اور بھی بہت سے نام ہیں جو آٹو ٹیون کے بغیر گلوکار نہیں رہیں گے۔

گلوکارہ نے آئمہ بیگ کو مشورہ دیا کہ وہ اس پر غور کریں اور انہیں خود کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔

سارہ کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گیا جس پر آئمہ بیگ نے بھی اپنا دفاع کرتے ہوئے جواب میں ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں وہ اپنا مشہور گانا سِر دی بازی بغیر کسی آٹو ٹیون کے گنگنا رہی ہیں۔

آئمہ نے اس ویڈیو کلپ کے کیپشن میں لکھا کہ ’کیا کوئی مجھے یہاں آٹو ٹیون دے سکتا ہے پلیز، آخر یہ آنٹی ہیں کون‘۔

سارہ اور آئمہ بیگ کی اس بحث پر اپنا نقطہ نظر دینے کیلئے مشہور گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی میدان میں آگئیں ان کا کہنا تھا کہ وہ سارہ رضا خان کے آئمہ بیگ کی موسیقی کی مہارت یا اس میں کمی کے حوالے سے ان کے تبصروں سے بالکل متفق نہیں ہیں، مومنہ نے کہا کہ دونوں گوکارہ بہترین ہیں اور دونوں میں سے کسی کو بھی آٹو ٹیون کی ضرورت نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں