وزیراعظم شہباز شریف کی مستونگ بم دھماکے کی شدید مذمت

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے متسونگ میں گرلز ہائی اسکول پر بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے نے دھماکے میں تین بچوں اور ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکرتے ہوئے شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔

وزیرِ اعظم نے بم دھماکے میں ملوث ملزمان کی نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا اسکول میں دھماکا بلوچستان میں ان کی تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دہشت گرد ایسے بزدلانہ حملوں سے ہماری قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ ملک و قوم کی خاطر قربانیاں دینے والے پولیس کے افسران و جوانوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں