218

مبینہ زیادتی کیس میں طالبہ کی جعلی ماں بننے والی ٹک ٹاکرگرفتار

لاہورکے نجی کالج میں مبینہ زیادتی کیس میں طالبہ کی جعلی ماں بننے والی ٹک ٹاکرکو آرگنائزڈکرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن نے گرفتار کر لیا۔
خاتون نے سوشل میڈیا پر خود کو لڑکی کی والدہ بن کر ویڈیو بنا کر پوسٹ کی تھی،سارہ خان کو ماڈل ٹاؤن کچہری سے باہر سے گرفتار کیا گیا.

پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ جعلی والدہ ویڈیو معاملے پر حکومت پنجاب نے جے آئی ٹی بھی تشکیل دے رکھی ہے، خاتون سے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تفتیش کرے گی،

کمیٹی میں تین پولیس افسران، سمیت آئی بی اور ایف آئی اے کا نمائندہ شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں