221

وزیراعظم شہباز شریف کا صدر مملکت آصف علی زرداری کو ٹیلیفون

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو فون کیا اور خیریت دریافت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف زرداری کے پاؤں میں فریکچر پر انہیں فون کیا اور صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم نے صدر مملکت کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

صدر آصف علی زرداری کے پاؤں میں 2 روز قبل دبئی ائیرپورٹ پر طیارے سے وقت فریکچر ہوگیا تھا۔ صدر کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹرز نے صدر آصف زرداری کے پاؤں پر پلستر کرکے 4 ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں