پشاور/ اسلام آباد:ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک ایف سی اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوگئے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے قافلے پر خوارجی دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
محسن نقوی نے شہید ہونے والے ایف سی اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اہلخانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے زخمی ہونے والے 5 اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ شہید ایف سی اہلکار کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایف سی کے بہادر جوانوں نے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے، ایف سی کے جری جوانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں.