آسٹریلیا سے شکست! حارث رؤف نے بھی خاموشی توڑ دی

آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کیلئے تین وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر حارث رؤف نے بھی ہار پر خاموشی توڑ دی۔

گزشتہ روز میلبرن میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی جانب سے رضوان نے سب سے زیادہ 71 گیندوں پر 44 رنز بنائے جب کہ نسیم شاہ نے 39 گیندوں پر 40 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ قومی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف 46.4 اوورز میں صرف 203 رنز بناسکی اور پویلین لوٹ گئی تھی۔

آسٹریلیا نے صرف 34 اوورز میں 8 وکٹوں پر 207 رنز بناکر میچ اپنے نام کیا، اس میچ میں حارث رؤف نے 3، شاہین شاہ آفریدی نے 2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
اس میچ میں حارث رؤف نے 9 اوورز میں 67 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں تھی۔

میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ اگر ہم بیٹنگ میں مزید 20 سے 30 رنز اسکور کرلیتے تو میچ جیتنے کی پوزیشن میں آجاتے۔انہوں نے میچ میں ہیٹرک ملنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے موقع ملا لیکن بدقسمتی سے اس بار ایسا نہیں ہو سکا، ہم نے سخت مقابلہ کیا تاہم کچھ قدم دور رہ گئے۔ ہماری طرف سے غلطیاں تھیں اور ایکسٹراز کی صورت میں ہم نے میزبان ٹیم کو اضافی رنز دیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں