گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ، ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کی دھمکی

لاہور:گڈز ٹرانسپورٹرز نے تجارتی سامان کی ترسیل والی گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کیخلاف احتجاجاً مکمل پہیہ جام ہڑتال کی دھمکی دیدی۔

گزشتہ روز گڈز ٹرانسپورٹرز کے وفد نے لاہور چیمبر کا دورہ کیا جس میں انھوں نے تاجر رہنماؤں کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

ممبر ایگزیکٹو کمیٹی لاہور چیمبر ریاض تاجک نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابتک 500 سے زائد لوڈڈ گاڑیاں پکڑی گئی ہیں۔

حکومت جلسے جلوسوں کیلیے ہماری گاڑیاں پکڑ کر کاروبار کا بیڑا غرق کررہی ہے، ڈرائیورز پر تشدد بھی کیا جاتا ہے، کنٹینرز قبضے میں لے لیے گئے ہیں ،لاہور چیمبر ہماری گاڑیاں ریلیز کرائے وگرنہ ہم آج سے مکمل پہیہ جام ہڑتال کریں گے۔

انھوں نے خبردار کیا کہ کیمیکلزوالے کنٹینرز بھی پکڑ لئے گئے ہیں ، خدانخواستہ کوئی حادثہ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہو گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں