180

زمبابوے کیخلاف سیریز سے قبل رضوان ٹیم کے کھلاڑیوں کو جوش دلانے لگے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے زمبابوے خلاف ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل کھلاڑیوں کو جوش دلانا شروع کردیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ کل (اتوار) سے شروع ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 12 شروع ہوگا۔

زمبابوے سیریز میں پاکستان نے تین اہم کرکٹرز بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم کو آرام دیا ہے جبکہ انکی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کپتان محمد رضوان کھلاڑیوں اور معاون عملے کیساتھ پرجوش گفتگو کررہے ہیں جبکہ فیلڈنگ ڈرلز میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔
چیمپئینز ٹرافی سے قبل پاکستان کو زمبابوے کے خلاف سیریز سے قبل اپنے نوجوان کرکٹرز کو آزمانے کا موقع ملا ہے تاکہ پلئیرز کی خوبیوں اور خامی کو جانچا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں