گلستان جوہر میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

کراچی:گلستان جوہر میں شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہوگئے۔
زرائع کے مطابق گلستان جوہر بلاک 15 میں تین مسلح ملزمان گھر میں ڈکیتی کرنے داخل ہوئے تو گھر کے مالک ممتاز نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو شدید زخمی ہوگیا جبکہ دو ملزمان فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا کا کہنا ہے کہ ڈاکو کے زخمی ہونے کے بعد شور شرابہ کرنے پر اہل محلہ جمع ہوگئے۔

ڈنڈوں اور لاٹھیوں کے وار سے ڈاکو کو شدید زخمی کردیا جس کے بعد نیم مردہ حالت میں اسپتال منتقلی کے دوران ملزم ہلاک ہوگیا جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر گھر کے مالک نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے مزدور بتاکر دروازہ کھلوایا، ایک ڈاکو نے مالک کو قابو کرنا چاہا لیکن خود قابو آگیا، ڈاکو مالک اور علاقہ مکینوں کے تشدد سے ہلاک ہوگیا جس کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں