ٹک ٹاکر کنول آفتاب کی مبینہ نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کنول آفتاب کی مبینہ نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

ان دنوں ٹک ٹاکرز کی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کا ایک کے بعد دوسرا واقعہ سامنے آرہا ہے اس سے قبل متھیرا، امشا رحمان اور مناہل ملک کی نامناسب ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جبکہ اب چوتھی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

میڈیا انفلوئنسر اور ٹاکرز کی ویڈیوز لیک ہونے کا معاملہ اب ایک متنازع صورتحال کا شکار کر گیا ہے اب کنول آفتاب کی مبینہ نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر ویڈیو گردش کر رہی ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ان سے منسوب ہے۔

سوشل میڈیا کے کئی صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی ہے اور یہ جعلی ویڈیو ہے جبکہ کئی صافین اسے جعلی ویڈیو قرار دینے سے انکاری ہیں۔

تاہم اب تک کنول آفتاب یا ان کے شوہر ذوالقرنین سکندر کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان یا ردعمل نہیں دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والی کنول آفتاب سوشل میڈیا پر اپنی منفرد شخصیت اور دلچسپ مزاحیہ مواد کے باعث مشہور ہیں وہ اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتی ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر 40 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں، ان کے شوہر اور ان کی بیٹی ایزل ذوالقرنین بھی سوشل میڈیا پر بےحد مشہور ہیں۔

ویڈیو کی حقیقت تاحال غیر واضح ہے لیکن اس کی گردش نے آن لائن پرائیویسی اور ڈیجیٹل سیکیورٹی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے اور سوشل میڈیا صارفین اس کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں