چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت سیاسی جماعت کے احتجاج کو سیکیورٹی جواز بتانے لگا

بھارتی میڈیا پاکستان سے چیمپئینز ٹرافی کو پاکستان سے منتقل کروانے کیلئے دارالحکومت اسلام آباد میں سیاسی جماعت کے احتجاج کو جواز بنانے لگا۔

اپنے میڈیا کی ذریعے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) پاکستان سے چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی چھیننے یا ہائبرڈ ماڈل پر مجبور کرنے کیلئے اسلام آباد میں سیاسی جماعت کے احتجاج اور سری لنکا اے کے دورے کو ملتوی کیے جانے پر سیکیورٹی کا جواز بناکر پیش کرنے لگا۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے بورڈ ممبر کے اجلاس سے محض ایک روز قبل ایونٹ میں شریک دیگر ٹیموں کے بورڈز کو حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد اور پاکستان کی موجودہ صورتحال کے باعث پلئیرز کی سیکیورٹی کے مسائل ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ملک کے موجودہ صورتحال اور بدامنی کی لہر کی وجہ سے ہائبرڈ ماڈل ماننے پر راضی ہوجائے گا کیونکہ دیگر بورڈز نے بھی عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد سیاسی جماعت کے احتجاج کے باعث لاک ڈاؤن کا شکار ہے جبکہ لوگ پریشانی میں مبتلا ہیں جبکہ سری لنکا اے کے دورے کی منسوخی سے دیگر ٹیمیں بھی پاکستان کا سفر کرنے سے گریز کررہی ہیں۔
دوسری جانب رات گئے چیئرمین پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ پاکستان بھارت جا کر کھیلے اور وہ یہاں آنے سے انکار کردیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے بہترین مفاد میں فیصلے کیے جائیں گے اور ایونٹ کیلئے پاکستان کی بہترین ٹیم میدان میں لائیں گے، پاکستان اور بھارت کے کرکٹ تعلقات میں بہتری لانے کے لیے آئی سی سی سے مشاورت جاری ہے، اور ان کا ارادہ ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کے دروازے کھولے جائیں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر غور کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی بورڈ میٹنگ جمعے کو ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں