ارجن سے علیحدگی کے بعد ملائیکہ اروڑا کی ذومعنی پوسٹ وائرل

بھارتی اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے ارجن کپور کے سنگل ہونے کی تصدیق کے بعد ایک اور ذومعنی پوسٹ شیئر کی ہے جو انٹرنیٹ پر فوراً وائرل ہوگئی۔

ملائیکہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کارٹون کرداروں کے ساتھ ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس پر لکھا ہے کہ ’’میرے پاس اس بات کی فکر کرنے کا وقت نہیں کہ کون مجھے پسند نہیں کرتا۔ میں ان لوگوں سے پیار کرنے میں بہت مصروف ہوں جو مجھ سے محبت کرتے ہیں‘‘۔

یاد رہے کہ جب سے ارجن کپور نے عوامی طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ سنگل ہیں، تب سے ملائیکہ اروڑا کی جانب سے اس طرح کی کئی ذومعنی پوسٹ سامنے آچکی ہیں۔ کچھ دن پہلے ملائیکہ نے ایک اور پوسٹ شیئر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ’’میرا اسٹیٹس ابھی تین آپشنز کے ساتھ ہے، ’اِن اے ریلیشن شپ‘، ’سنگل‘ ، ’ہی ہی ہی‘۔ پوسٹ میں تینوں آپشنز میں سے ’’ہی ہی ہی‘‘ کا انتخاب کرکے ملائیکہ نے اپنے گزشتہ ریلیشن کو مذاق کا نشانہ بنایا تھا۔
واضح رہے کہ ملائیکہ کی 2017 میں ارباز خان سے طلاق کے بعد 2018 میں ارجن کپور اور ملائیکہ کے درمیان بڑھتی قربتیں سامنے آئی تھیں اور انھوں نے 2019 میں انھوں نے اپنے اس رشتے کا سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اقرار کیا تھا۔ اس کے بعد جوڑے کو کئی مواقع پر ساتھ دیکھا گیا۔ لیکن حال ہی میں دونوں اداکاروں کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں، جس کی تصدیق ارجن کپور کی طرف سے بھی کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں