بھارتی سیاستدان بھی چیمپئینز ٹرافی کے معاملے پر بھارت کے دوغلے موقف پر بول اُٹھے۔
راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما تیجسوی یادیو نے وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چیمپئینز ٹرافی ٹیم کو پاکستان جانا چاہیے تھا، ہماری حکومت سیاست اور کھیل یکجا کرکے ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے۔
اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ 2015 میں وزیراعظم نریندر مودی اچانک پاکستان پہنچے اور نواز شریف کے گھر بریانی کھا کر آگئے تو بھارتی ٹیم کیوں پاکستان نہیں جاسکتی؟۔
انہوں نے اپنی حکومت سے پوچھا بتایا جائے کھیلوں میں سیاست کو کیوں شامل کیا جارہا ہے؟ پاکستان تو اولپمکس میں بھی حصہ لیتا ہے تو بھارت وہاں کیوں اپنے کھلاڑیوں کو بھیجتا ہے؟
بھارتی سیاستدان کی جانب سے بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چیمپئینز ٹرافی کے معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے اور ایونٹ کے مستقبل سے متعلق فیصلہ آج ہوگا۔
آئی سی سی اور بورڈ ممبرز کی میٹنگ کا آغاز آج پاکستانی وقت کے مطابق 3:30 بجے ہوگا۔