راولپنڈی:چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے پاک-چین فوجی مشق وارئیر 8 کے شرکا سے ملاقات کی اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور اعلیٰ حوصلے کو سراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی کا دورہ کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ارمی چیف نے پاکستان اور چین کی افواج کے درمیان مشترکہ مشق “وارئیر-8” کے شرکا سے ملاقات کی جہاں آرمی چیف کو مشق کے دائرہ کار اور اس کے انعقاد کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جنرل عاصم منیر نے مشق کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ حوصلے کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق “وارئیر-8” مشق 19 نومبر 2024 کو شروع ہوئی تھی، جو تین ہفتوں پر محیط انسداد دہشت گردی کے شعبے میں دوطرفہ مشقوں کی سالانہ سیریز کا آٹھواں حصہ ہے۔
اس سے قبل این سی ٹی سی پبی پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال کور کمانڈر راولپنڈی نے کیا۔