کراچی میں رقم ٹرانسفر کے لیے آنے والا شخص دکان دار کا موبائل فون لے کر فرار ہوگیا۔
کراچی کے علاقے پیرآباد میں دکان دار کا موبائل لے کر فرار ہونے والے شخص نے موبائل فون کے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ 70 ہزار روپے کی رقم بھی نکال لی۔ واردات فرنٹٸیر کالونی گوشت والی گلی میں واقع ایک دکان پر پیش آئی۔ ملزم نے دکان سے ہزار روپے کا لوڈ کروا کر اسکرین شاٹ لینے کے بہانے دکاندار سے موباٸل فون لیا اور موقع دیکھ کر دکاندار کی آنکھوں کے سامنے ہی فرار ہوگیا۔
اکاؤنٹ میں ایک لاکھ 70 سے 80 ہزار روپے تھے جو ملزم نے نکال لئے۔ واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ۔دکاندار کی جانب سے تھانے میں درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت اور اس کی گرفتاری کی کوشش کر رہی ہے.