بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں خسرے سے 5 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقے کلی ابتو میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی جس کے نتیجے میں صلاح الدین ولد نادر خان عثمانزئی کے 7سالہ اور 3 سالہ 2 بیٹے ، اختر محمد اور نور علی کی ایک ایک بیٹی جبکہ کلی کروڑی میں 4 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی ہے۔
اس سلسلے میں محکمہ صحت کے حکام سے علاقہ مکینوں نے اپیل ہے کہ مذکورہ علاقے میں محکمہ صحت کی ٹیمیں بھیجی جائیں۔