ڈی آئی خان؛ پولیس موبائل پر فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق2 اہلکار زخمی

ویب ڈیسک
December 02, 2024
facebook
twitter
whatsapp
mail

ڈی آئی خان:
پولیس موبائل پر فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق اور 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ڈی آئی خان میں تحصیل پہاڑ پور میں پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں اے ایس آئی جاں بحق اور 2 اہل کار کانسٹیبل رؤف اور کانسٹیبل یوسف زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق اے ایس آئی کی لاش اور دونوں زخمیوں کو پہاڑ پور تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دریں اثنا گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق اے ایس آئی کےلیے اظہار عقیدت کیا۔ انہوں نے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افسر کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لیے کارروائی کی جائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں