ناسا نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایلون مسک کے اسپیس ایکس کو اپنے سیارہ زحل پر جانے والے ڈریگن فلائی مشن کے لیے لانچ سروسز فراہم کرنے کے لیے منتخب کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مشن اپنے نیو فرنٹیئرز پروگرام کے حصے کے طور پر زحل کے چاند ٹائٹن پر ایک روٹر کرافٹ لینڈر کی بنیاد رکھے گا۔
ڈریگن فلائی کی لانچ 25 جولائی 2028 تک فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے ہوگی۔ روٹرکرافٹ لینڈر زحل کے سب سے بڑے چاند ٹائٹن پر مختلف مقامات کا نمونہ لے گا تاکہ مختلف ارضیاتی ترتیبات میں اس کی ساخت کا تعین کیا جا سکے۔
اسپیس ایکس نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا، “جوہری طاقت سے چلنے والا روٹر کرافٹ زندگی کی نشوونما سے پہلے ٹائٹن اور زمین دونوں پر مشترکہ پری بائیوٹک کیمیائی عمل کی تلاش کرے گا۔
اسپیس ایک کے ساتھ ناسا کے لانچ کے معاہدے کی لاگت 256.6 ملین ڈالرز ہے۔